the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے




کل جمعہ کی شام کو لندن کی ایک اسٹریٹ پر بائیں بازو کے ونگ سے تعلق رکھنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے پر نامعلوم شخص نے حملہ کردیا۔

عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے ہولوکاسٹ کے بارے میں چیختے ہوئے کچھ کہا اور جارج گیلوے پر حملہ کردیا۔ جارج اس وقت لوگوں کے ساتھ تصویر بنوا رہے تھے، اور اسی دوران یہ شخص ان پر حملہ آور ہوگیا۔

حملہ آور جست لگا کر ان کی طرف بڑھا اور ان کے چہرے پر مکّے برسانا شروع کردیے۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ



حملے کے باعث گیلوے کا جبڑا ٹوٹ گیا اور ان کے سر پر بھی شدید چوٹ آئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا ہے کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ پر حملہ کرنےو الے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بریڈفورڈ سے تعلق رکھنے والے جارج گیلووے نے برطانوی پارلیمنٹ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اُٹھائی تھی۔ انہوں نے غزہ پر حملوں کے حوالے سے اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دیا تھا ۔

جارج گیلوے کو اس ماہ کے اوائل میں ان کی ایک تقریر کے سلسلے میں سوال جواب کے لیے طلب کیا تھا، انہوں نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ بریڈ فورڈ اسرائیل سے پاک علاقہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.